Saturday, April 13, 2019

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی رہائی کا روبکار جاری

عدالت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی
عدالت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی رہائی کا روبکار جاری کردیا گیا ہے۔

11 اپریل کو لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے سزا معطل کردی تھی۔ تاہم عدالت کی جانب سے روبکار جاری نہ ہونے کے باعث حنیف عباسی کو کوٹ لکھپت جیل میں ہی رہنا پڑا۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے آج حنیف عباسی کو آزادی کا پروانہ مل گیا ہے اور ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے روبکار جاری کردیا ہے، روبكار 50، 50 لاكھ كے دومچلكوں كی تصدیق كے بعد جاری كیا گیا۔

حنیف عباسی کے بیٹے حماس عباسی نے روبکار ملنے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 9 ماہ بعد والد کو رہائی ملنے پر خدا کے بے حد شکرگزار ہیں اور پارٹی قیادت سمیت کارکنان کے تعاون کے بھی مشکور ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے ایفی ڈرین کوٹا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جب کہ دیگر 7 ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IwMDoL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times