
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو چکر آرہے تھے جاس کے بعد انہیں اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا چیک اپ کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کے معدے کا چیک اپ کیا اور رپورٹ آنے تک انہیں اسپتال میں رکنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’سر چکرانے کے بعد الٹی بھی ہوئی جس کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کیا، ڈاکٹر نے مشورہ دیا اسپتال آکر مکمل چیک کرالیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’الحمد اللہ اب میں بالکل ٹھیک ہوں،اجلاس اور ملاقاتیں بھی کررہا ہوں بس آج چکر آئے، یہ تکلیف پہلےکم تھی مگر آج زیادہ محسوس ہوئی‘۔
متحدہ مجلس عمل کے رہنما اکرم درانی مولانا فضل الرحمان کی عیادت کےلئے اسپتال پہنچے اور انہوں نے جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی مولانا فضل الرحمان کو دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد انہیں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز سے انہیں رپورٹ کی روشنی میں ایک ماہ آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DbSjRG
0 comments: