Monday, April 15, 2019

امام کعبہ کا مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کی ضرورت پر زور

امام کعبہ شیخ عبداللہ عوادالجہنی
امام کعبہ شیخ عبداللہ عوادالجہنی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام لوگوں کو امن اور ہم آہنگی سے رہنے کا درس دیتا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امورداخلہ کے وزیر مملکت شہریار خان آفریدی نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار کے ذریعے مسلمانوں میں نفاق پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے علماء ومشائخ اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اُن تمام عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے متحد ہوجائیں جو اُن میں بدامنی اور نفاق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان کسی سے بھی ڈکٹیشن نہیں لے گا اور تمام فیصلے خود کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت مدارس میں طلباء کو مذہبی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم دینے کے ایک منصوبے پربھی کام کررہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2v4qhTN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times