
جنوبی کورین ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ چاکلیٹ کھانے والے لوگ ادھیڑعمری میں سماعت کی کمزوری سے محفوظ رہتے ہیں۔
اس تحقیق میں ڈاکٹروں نے 3ہزار 575 مرد وخواتین پر تجربات کیے جن کی عمریں 40سے 64سال کے درمیان تھیں۔
ڈاکٹروں نے ان کی سماعت کے ٹیسٹ کیے اور ان سے چاکلیٹ کھانے کے متعلق سوالات پوچھے۔ نتائج میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ تحقیق میں شامل جو لوگ چاکلیٹ نہیں کھاتے تھے ان کی سماعت کو اوسطاً36فیصد نقصان پہنچ چکا تھا جبکہ جو لوگ چاکلیٹ کھاتے تھے ان میں یہ شرح 26.8فیصد تھی۔
اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ”چاکلیٹ میں پولی فینولز نامی کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو بہت طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری ہیں۔ ان کیمیکلز کی یہ خصوصیات انسان کی سماعت کو نقصان سے بچاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تحقیق میں شامل چاکلیٹ کھانے والے لوگوں کی سماعت دوسروں کی نسبت زیادہ بہتر تھی۔“
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Ijmhr9
0 comments: