Sunday, April 7, 2019

وزیراعظم نوجواناں پروگرام کے تحت کاروبار کیلئے قرضوں کی سہولت شروع کرنے کی منصوبہ بندی

وزیراعظم نوجواناں پروگرام کے تحت کاروبار کیلئے قرضوں کی سہولت کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے
وزیراعظم کے اُمور نوجوانان پروگرام نے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبار کےلئے قرضے دینے کی سہولت شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت نوجوان سرمایہ کاروں کو کاروبار کے لئے رعایتی کاروباری قرضے دئیے جائیں گے۔

پروگرام کے ایک عہدیدار نے کہا کہ قرضوں کی پیشکش تین کیٹیگریز میں کی جائے گی۔

پہلی کیٹیگری میں نوجوانوں کو پانچ لاکھ روپے تک کے قرضے دئیے جائیں گے اور اس کےلئے ذاتی ضمانت کے سوا کوئی اور ضمانت درکار نہیں ہوگی۔

دوسری اور تیسری کیٹیگری میں بالترتیب پانچ سے دس لاکھ روپے اور دس لاکھ سے ڈھائی کروڑ روپے تک کے قرضے دئیے جائیں گے۔

آخری دو کیٹیگریز میں وزیراعظم کا امور نوجوانان کا پروگرام قرضے پر واجب الادا منافع کا نصف ادا کرکے قرض دہندگان کو اعانت فراہم کرےگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2G4tPf3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times