Thursday, April 18, 2019

نہتے شہریوں کے بے رحمانہ قتل نے آرمی پبلک اسکول حملے کی یاد تازہ کر دی: شہریار آفریدی

شہریار آفریدی
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملوں کی ٹائمنگ اس امر کا اظہار ہے کہ دشمن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی فورم پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تفزیتی بیان میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے مکران فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں کے بے رحمانہ قتل نے آرمی پبلک اسکول حملے کی یاد تازہ کر دی ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ حالیہ دہشت گرد حملوں کی ٹائمنگ اس امر کا اظہار ہے کہ دشمن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی فورم پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PhLIKz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times