Wednesday, April 3, 2019

بے گھر اور بے سہارا افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے پیر ودھائی کے قریب پناہ گاہ کا اچانک دورہ
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نادار افراد کی کفالت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی بے گھر اور بے سہارا افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری اور پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا بنیادی جزو ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پیر ودھائی کے قریب پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود افراد سے سہولیات کے بارے میں پوچھا جب کہ وزیراعظم نےمناسب سہولیات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بے گھر اور بے سہارا افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری اور پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا بنیادی جزو ہے اس لیے نادار افراد کی کفالت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ پورے ملک میں مزید پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی اور موجودہ پناہ گاہوں کو مزید وسیع کیا جاے گا تاکہ زیادہ افراد مستفید ہو سکیں جب کہ پناہ گاہوں کی تعمیر کے سلسلے میں مخیر حضرات کا تعاون اور پیشکش حوصلہ افزا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OJWKYs

0 comments:

Popular Posts Khyber Times