Tuesday, April 9, 2019

آرمی چیف اور بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہےکہ بحرین کے وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پر 2 روزہ دورہ پاکستان پر ہیں اور اس دوران وہ وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2uTZIAu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times