
مارک زکربرگ نے بتایا ہے کہ وہ ”ہائی کوالٹی نیوز“ کے لیے فیس بک میں ایک خصوصی ٹیب شامل کر سکتے ہیں۔
یہ ٹیب اس سال کے آخر تک شامل کی جا سکتی ہے۔ یہ سیکشن صارفین کے لیے تو مفت ہوگا لیکن فیس بک اُن پبلیشروں کو ادائیگی کر سکتا ہے، جن کی خبریں اس سیکشن میں ظاہر ہونگی۔
مارک زکربرگ نے یہ بات میتھیاس ڈوپفنر کے سی ای او ایکسل سپرنگر سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
یہ گفتگو معاشرے میں ٹیکنالوجی کے مستقبل کے حوالے سے ہو رہی تھی۔
مارک زکربرگ کی طرف سے اس خیال کے سامنے آنے کا وقت کافی اہم ہے۔
پچھلے ہفتے ہی ایپل نے اپنی نیوز اور میگزین سبسکرپشن سروس نیوز پلس جاری کی ہے۔
ایپل کی طرح ہی فیس بک بھی ایڈیٹروں کو ہائر کر سکتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Vb64Hv
0 comments: