Tuesday, April 2, 2019

بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا

رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا ہے
رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ سے وزارت کا حلف لیا۔

اعجاز شاہ کو پارلیمانی امور کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دی تھی۔

بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ کو پارلیمانی امور کی وزارت کا قلمدان دینے کا فیصلہ بعد میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا تاہم انہیں پارلیمانی امور کی وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات 2018ء میں بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 ننکانہ صاحب سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی اور پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OF78B1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times