Thursday, April 4, 2019

عمان کے فضائی کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

عمان کے فضائی کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمان کے فضائی کمانڈر ایئر وائس مارشل ماطر علی ماطر العبیدی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عمان کے فضائی کمانڈر ایئر وائس مارشل ماطر علی ماطر العبیدی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس دوران ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمان کے کمانڈر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔

چند روز قبل آذر بائیجان کے وزیر دفاع کرنل ذاکر حسنوف نے بھی جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں باہمی تعلقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔ آذر بائیجان کے وزیر دفاع نے خطے میں قیام امن کی کوششوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف بھی کی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UyDzGo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times