Thursday, April 4, 2019

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا خاتون خریدار کا بل ادا کرنے پرسوشل میڈیا میں چرچے

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی شہرت میں دن بہ دن اضافہ
گزشتہ ماہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں 50 نمازیوں کی شہادت کے بعد مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرنے والی جیسنڈا آرڈرن کی شہرت میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پہلے انہیں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے دوران حجاب اوڑھنے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی اب ان کی جانب سے ایک خاتون کا بل ادا کرنے پر ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

جیسنڈا آرڈرن نے گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے ایک شاپنگ مال میں ایک خاتون خریدار کے سامان کا بل ادا کیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تعریفیں ہونے لگیں۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گزشتہ جیسنڈا آرڈرن شاپنگ کے لیے ایک سپر مارکیٹ پہنچیں، جہاں انہوں نے ایک خاتون کی جانب سے کی گئی تمام خریداری کا بل ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اس وقت خاتون کا بل ادا کیا جب خاتون بل کی ادائیگی کے لیے کاؤنٹر پر پہنچیں تو انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنا پرس گھر بھول آئی ہیں۔

خریداری کرنے والی خاتون کے ساتھ ان کے 2 بچے بھی تھے اور انہوں نے پوری خریداری کرکے سامان پیک کروالیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گھر پر پرس بھول آنے والی خاتون کے پیچھے جیسنڈا آرڈرن تھیں اور انہوں نے خریدار خاتون کا بل ادا کرکے ان کی مدد کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے کے اگلے روز بعد خاتون نے مدد کرنے پر جیسندا آرڈرن کی تعریف میں فیس بک پر ایک پوسٹ لکھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور سب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی تعریفیں کرنے لگے۔

خریدار خاتون کی مدد کرنے پر جب صحافیوں نے جیسنڈا آرڈرن سے پوچھا کہ انہوں نے ایک انجان خاتون کی مدد کیوں کی تو انہوں نے جواب دیا کہ ’چوں کہ وہ ایک ماں تھیں‘۔

جیسنڈا آرڈرن نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے خریدار خاتون کی مدد کی، کیوں کہ وہ اپنا پرس گھر پر بھول آئی تھیں اور ان کے ساتھ اپنے بچے بھی تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YP9yS8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times