Saturday, April 6, 2019

ہمارے پاس حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں: نیب حکام

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چوہدری اصغر
ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں، حمزہ شہباز گھر میں نہ چھپیں،باہرآکر گرفتاری دیں،بڑے لیڈر کی یہی نشانی ہوتی ہے۔

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چوہدری اصغر نے کہا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کرکے آئے ہیں، ہمارے پاس ان کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں۔

چوہدری اصغر نے کہا کہ ساری رات یہاں ہیں گرفتار کر کے ہی جائیں گے، ہم گھر کے اندر داخل نہیں ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چوہدری اصغر نے حمزہ شہباز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز گھر میں نہ چھپیں،باہرآکر گرفتاری دیں،بڑے لیڈر کی یہی نشانی ہوتی ہے کہ قانون کا احترام کریں۔

چوہدری اصغر کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز ڈریں مت، نیب اپنا کام کرے گا ، اگر انہوں نے احکامات پر عمل نہیں کیا تو سیڑھی منگوا کر دیوار پھلانگ کر اندر جاؤں گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ORnsP3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times