
سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر ملزمان کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سماعت کریں گے جب کہ آصف زرداری اور فریال تالپور دوسری مرتبہ عدالت میں پیش ہونگے۔
احتساب عدالت نے آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور، حسین لوائی، انور مجید، عبدالغنی مجید، عدیل شاہ راشدی اور اقبال آرائیں سمیت 30 ملزمان کو بھی طلب کیا ہے۔
اس سے قبل سابق صدر 8 اپریل کو احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے اور سماعت کے دوران کرن اور نورین نامی 2 ملزم خواتین نے عدالت سے گواہ بننے کی درخواست کی تھی۔
عدالت نے دونوں خواتین سے استفسار کیا تھا کہ وہ وعدہ معاف گواہ بننا چاہتی ہیں؟ جس کے بعد عدالت نے دونوں خواتین کو تحریری درخواستیں دینے کی ہدایت کی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KFybgW
0 comments: