
رپورٹ کے مطابق ڈیفنس 6 خیابان بخاری میں ایک بنگلے کے باہر کھڑی گاڑی میں ملزمان سورا تھے جنہوں نے فائرنگ کی جس کے نیتجے میں ایک پولیس اہلکار اور دو راہ گیر شدید زخمی ہوئے۔
تینوں زخمی افراد کو فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت خالد کے نام سے کی گئ جو درخشاں تھانے میں تعینات تھا جب کہ دیگر دو شہریوں کی شناخت رمضان اور سعید احمد کے نام سے ہوئی۔
عینی شاہد نے بتایا کہ ملزمان نے بڑے اطمینان سے فائرنگ کی جس میں سے ایک ملزم کے پاس اسلحہ تھا اور دوسرا اسے بتا رہا تھا تاہم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد گاڑی کو لاک کرکے فرار ہوئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Um5DxH
0 comments: