
کہانی ہے ایسے ہاتھی کی جو سرکس والوں سے بچھڑ جاتا ہےلیکن پھر جب شروع ہوتی ہیں اس کی شرارتیں تو ہنسی کے فوارے پھوٹ پڑتے ہیں۔
ہالی وڈ فلم ڈمبو نے ریلیز کے تین دنوں میں ساڑھے چار کروڑ ڈالرز کی کمائی کرکے نمبر ون کی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔
دوسرے نمبر پر رہی فلم اَس جس نے تین کروڑ چھتیس لاکھ ڈالرز کما لیے ہیں۔امریکی باکس آفس پر ڈزنی کی فلم کیپٹن مارویل بھی امریکی باکس آفس پر اب تک ٹکی ہوئی ہے۔
جس نے اس ہفتے دو کروڑ پانچ لاکھ ڈالرز سے زیادہ بٹور لیے اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
چوتھے نمبر پر جذباتی اور احساسات سے بھری کہانی پر مبنی فائیو فٹ آپارٹ کی پسندیدگی کا گراف بھی نیچے نہیں آرہا ۔ فلم نے مزید تیریسٹھ لاکھ ڈالرز کمائے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FQwDwe
0 comments: