
تاہم اب سکاٹ لینڈ کی ایک خاتون نے شیمپو کے ذریعے لاکڑاکاکڑا کے مریض بچوں کو پرسکون کرنے کا ایک انتہائی آسان طریقہ بتا دیا ہے۔
دی مرر کے مطابق کلیئر جینکن نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ ”جن والدین کا کوئی بچہ لاکڑا کاکڑا کے مرض میں مبتلا ہو کر تکلیف کا شکار ہے انہیں چاہیے کہ باتھ ٹب میں شیمپو ڈال کر جھاگ بنائیں اور اس میں بچے کو نہلا دیں۔
اس سے بچے کی تکلیف رفع ہو جائے گی اور لاکڑا کاکڑا کے دانوں سے ہونے والے کھنچاﺅ، تکلیف اور خارش وغیرہ دور ہو جائے گی۔“
کلیئر جینکن نے فیس بک پر اپنی بیٹی کی ایک تصویر پوسٹ کی جو لاکڑا کاکڑا کا شکار ہوتی ہے۔
اس نے بتایا کہ ”میری بیٹی لاکڑا کاکڑا میں مبتلا تھی اور تکلیف کے باعث اونگھتی رہتی اور دانوں کو چھیلنے کی کوشش کرتی۔
میں نے اسے شیمپو ملے پانی سے نہلا یا اور اگلے ایک گھنٹے بعد وہ بالکل پرسکون ہو گئی۔ اس کے لیے میں والدین کو ہدایت کروں گی کہ وہ ’ہیڈ اینڈ شولڈر‘ شیمپو استعمال کریں کیونکہ میں نے بھی یہی کیا تھا اور اس کے حیران کن نتائج سامنے آئے۔“
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UBdFBR
0 comments: