Sunday, April 7, 2019

ہمارے سو اختلافات سہی لیکن ہم جارحیت کیخلاف ایک ہیں، شاہ محمود قریشی

ہمارے سو اختلافات سہی لیکن ہم جارحیت کیخلاف ایک ہیں، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیاہے کہ بھارت جارحیت کی منصوبہ بندی کر رہاہے اور 16 سے 20 اپریل کے درمیان جارحیت کر سکتا ہے تاہم میں قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر جارحیت ہو تی ہے تو آپ کو یکجہتی اور یکسوئی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور مل کر آواز دینی ہو گی کہ ہمارے…

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں 16 سے 20 اپریل کے درمیان کارروائی کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے پاکستان کے پاس قابل بھروسہ اطلاعات ہیں کہ بھارت تیاری کر رہا ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم سے مشاورت سے فیصلہ کیا کہ اس اطلاع کو عالمی برادری کے ساتھ شیئر کریں اور بھارتی عزائم کو بے نقاب کریں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی سرکار نے سیاسی مقاصد کے لئے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے، جنگ کے بادل اب بھی منڈلا رہے ہیں اور ہمارے پاس مصدقہ انٹیلی جنس ہے کہ بھارت ایک اور جارحیت کا منصوبہ بنارہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت بہانے کے طور پر مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ جیسا واقعہ بھی کراسکتا ہے جسے بنیاد بنا کر پاکستان میں جارحیت کی جاسکتی ہے، عالمی برادری بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا دنیا جانتی ہے پاکستان نے ذمہ دارانہ اور بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا، لائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ جاری ہے لیکن پاکستان بردباری سے معاملات کو سلجھانے کی کوشش کررہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KdBM5H

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times