Tuesday, April 16, 2019

آرمی چیف جنرل باجوہ نے سی ایم ایچ راولپنڈی کے نئے بلاکس کا افتتاح کردیا

آرمی چیف جنرل باجوہ نے سی ایم ایچ راولپنڈی کے نئے بلاکس کا افتتاح کردیا
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ اسپتال کے نئے بلاکس کا افتتاح کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نئے بلاکس کی تعمیر کا آغاز 2013میں شروع ہواتھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےسی ایم ایچ راولپنڈی کے نئے بلاکس کا افتتاح کردیا، جس کے بعد اسپتال میں بستروں (بیڈز) کی تعداد اضافہ ہوا اور اب یہ 1150 تک پہنچ گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئے بلاکس میں ہائی ٹیک آلات، اضافی صلاحیت سے یومیہ 5 ہزار مریضوں کا علاج ممکن ہوگا۔

سی ایم ایچ اسپتال میں سویلین شہریوں کو بھی علاج کی سہولیات دستیاب ہوں گی جبکہ آرمی کے جوانوں کو بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والے کسی بھی حادثے میں زخمی ہونے والے مریضوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا جاتا ہے جہاں پیشہ وارانہ اور ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UhBOcx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times