Friday, April 19, 2019

نمبر پانچ پر کھیلنے کا فیصلہ ٹیم کے مفاد میں ہوگا

سرفراز احمد کا اہم فیصلہ
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ نمبر پانچ پر کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جو ٹیم کے مفاد میں ہوگا ۔

کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اندازہ ہے کہ میری بیٹنگ ٹیم کیلئے کتنی اہمیت رکھتی ہے اور اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ میں نمبر پانچ پر کھیلوں جو ٹیم کے مفاد میں ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سرفراز احمد نے کہا کہ ویسے تو میں اوپنر سے نمبر ’9‘ تک کھیل چکا ہوں تاہم اب وقت ہے کہ میں طے کروں کہ کس نمبر پر کھیلوں اور مناسب یہی ہے کہ نمبر پانچ پر بیٹنگ کروں جو میرے اور ٹیم کیلئے اچھا ہے۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد نے انگلینڈ میں دس ون ڈے میں پانچ اننگز پانچویں نمبر کھیلیں جس میں انہوں نے ایک سینچری اور دو نصف سینچریوں کے ساتھ 300 رنز اسکور کیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IvRTKu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times