Friday, April 19, 2019

اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے، فیصلہ وزیراعظم کا ہےکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت چلانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر قلمدان کی تبدیلی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے، خاندان سو سال سے سیاست میں ہیں بڑے بڑے عہدے آ اور گئے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا ہمیشہ کہا ہے کابینہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے، اب بھی وزیراعظم کو کہا تھا رکن قومی اسمبلی کے طور پر زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا ہوں، یہ فیصلہ وزیراعظم کا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت چلانی ہے۔

 

 یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے غلام سرور کو وزیر پیڑولیم لے کر ایوی ایشن کی وزارت دے دی گئی تھی، وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کا قلمدان اعجاز شاہ کو سونپا تھا جبکہ اسد عمر کی جگہ ڈاکٹر حفیظ شیخ مشیر خزانہ بنا دیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XpVME0

0 comments:

Popular Posts Khyber Times