Saturday, April 27, 2019

میرا مسلم لیگ ق سے کوئی اختلاف نہیں: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری سرور
چوہدری سرور نے اس موقع پر کہا کہ میرا ق لیگ سے کوئی اختلاف نہیں ہے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جسے بہتر سمجھا اسے کابینہ کا حصہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں صاف پانی کے فراہمی کے لئے نصب فلٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنے سے متعلق سوال پر گورنر پنجاب کی زبان بھی پھسلی اور انہوں نے کہہ دیا کہ یہ چھوٹی سی بات ہے میڈیا بکتا ہے۔

بعد ازاں غلطی کا احساس ہونے پر انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں خبر بکتی ہے، میڈیا اب اس بات کو بھی ایشو نہ بنا لے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ گورنرہاؤس لاہور میں ہونے والا عشائیہ صرف پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کیلئے تھا جبکہ جہانگیر ترین اسلام آباد میں ہونے کے باعث عشائیے میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

چوہدری سرور نے اس موقع پر کہا کہ میرا ق لیگ سے کوئی اختلاف نہیں ہے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جسے بہتر سمجھا اسے کابینہ کا حصہ بنایا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PD9q44

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times