
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی لاہور سے تعلق رکھنے والی ایئر ہوسٹس شازیہ ڈیوٹی کے دوران پیرس سے فرار ہو گئی فضائی میزبان 6 اپریل کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سے بارسلونا اور پیرس کی فلائٹ پر گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق پیرس کے ہوٹل میں جا کر ایئر ہوسٹس شازیہ بغیر کسی کو بتائے اپنا سامان لے کر بیلجیم چلی گئی، بیلجیم جانے سے پہلے شازیہ نے نوکری سے استعفی دے دیا جس پر قومی ائیر لائن کے دیگر عملے نے شازیہ کا استعفی دیکھ کر اعلی حکام کو آگاہ کر دیا، ذرائع نے انکشاف کیا کہ ایئر ہوسٹس شازیہ نے لاہور سے سفارش کے ذریعے اپنی ڈیوٹی پیرس جانے والی فلائٹ پر لگوائی تھی۔
پی آئی اے انتظامیہ نے صورتحال سے واقف ہونے کے بعد معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے جبکہ اس سلسلے میں پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شازیہ اپنی ڈیوٹی کے مطابق 06 اپریل کو سیالکوٹ سے پیرس کی پرواز پر روانہ ہوئی تھیں۔ مذکورہ ایئرہوسٹس کی 09 اپریل کو پیرس سے لاہور کی پرواز پر ڈیوٹی تھی۔
ایئرہوسٹس نے ڈیوٹی کے لئے رپورٹ نہیں کیا اور ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں۔ ان کے خلاف ڈیوٹی سے غیر حاضری پر محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KmghQ7
0 comments: