
کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کی جائیداد ضبطگی کے احکامات پرعملدرآمد کا آغاز ہوگیا ۔ فلیٹ بحق سرکار ضبط کر لیا گیا۔ کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے فلیٹ کی نیلامی کے احکامات جاری کردیئے۔
کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی جائیداد ضبطگی کے احکامات پرعمل درآمد شروع ہوگیا۔ کراچی کریک سٹی وسٹا ڈی ایچ اے میں واقع ایان علی کا فلیٹ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا۔
کسٹمز پراسیکیوٹرامین فیروز نے عدالتی احکامات پرعملدرآمد کی رپورٹ کسٹمزعدالت میں پیش کر دی۔ کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے فلیٹ بحق سرکار ضبطگی کے بعد نیلامی کا حکم دے دیا۔ کسٹمز کے پراسیکیوٹر امین فیروز نے کہا کہ فلیٹ کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانہ میں جمع ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2I5nPUW
0 comments: