
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فوج کی جانب سے ایف 16 طیارے کے استعمال پر ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 27 فروری کا واقعہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جب دو بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تو انہیں پاک فضائیہ نے نشانہ بنایا۔ ان دو بھارتی طیاروں کو ایف سولہ نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 نے، یہ سوال بے معنی ہے۔ پاک فضائیہ نے دونوں طیاروں کو اپنے دفاع میں مار گرایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جب بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں آئے تو فضائیہ کے جہاز بشمول ایف 16 فضائی میں موجود تھے۔ بھارت اپنی خواہش کے مطابق ایف 16 یا کوئی بھی جہاز چُن لے، اس سے نتیجے پر فرق نہیں پڑتا۔ اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی دو بھارتی طیارے ہی نشانہ بنے۔ پاکستان اپنے دفاع کیلئے اپنی ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WGNW8L
0 comments: