Wednesday, April 10, 2019

مزیدار پیزا بنا کر، قائم کیا عالمی ریکارڈ

آسٹریلین پیزا شیف نے پنیر پیزا بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے
آسٹریلین پیزا شیف نے پیزا کے اوپر 154 ورائٹیوں کی پینر کی پائی ایک ساتھ رکھ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

میلبورن میں 400 گراڈی کے شیف جونی ڈی فرانسسکو نے اس سے پہلے 99 چیز پیزا بنا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ لیکن جلد ہی کسی نے 111 ورائٹیوں کے ساتھ چیز پیزا بنا کر اُن کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس پر شیف نے دوبارہ سے ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے 154 چیز پیزا تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانسسکو کا کہنا ہے کہ 154 چیز پیزا ناممکن تو نہیں لیکن یہ ایک چیلنج ضرور ہے۔

اس پیزا کی تیاری میں گورگونزولا، پرکورینو، ٹالیگیو، چیدار، گوڈا اور بہت سی اقسام کا پنیر استعمال کیا گی ہے۔

شیف نے بتایا کہ یہ پیزا کافی مقبول ہوا ہے۔ 5 دنوں میں یہ 797 کی تعداد میں فروخت ہوا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Ib7WNg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times