Wednesday, April 3, 2019

خواجہ سراؤں کی ملازمت پر جرمن سفیر کی آئی جی سندھ کو شاباشی

جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے سندھ پولیس میں خواجہ سراؤں کی ملازمت کے بڑے اقدام پر آئی جی سندھ کی حوصلہ افزائی کی ہے
پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے سندھ پولیس میں خواجہ سراؤں کی ملازمت کے بڑے اقدام پر آئی جی سندھ کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے سندھ پولیس کا خواجہ سراؤں کو دفاعی فورس میں شامل کرنے کا فیصلہ بڑا فیصلہ قرار دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ’شاباش ڈاکٹر کلیم۔‘


پاکستان کے روایتی کھانوں کے انتہائی شوقین جرمن سفیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ہر کمیونٹی کا مرکزی دھارے میں شامل ہونا بہت اہم ہے۔

مارٹن کوبلر کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے کم زور کی حفاظت ہوگی اور یہ قدم کم زور کو با اختیار بنائے گا، خواجہ سرا معاشرے کا برابر کا حصہ ہیں، دیکھتے ہیں کہ اور کون اس طرح کا فیصلہ کرتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ub8adK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times