Thursday, April 4, 2019

آزادی کی جدوجہد کو طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جاسکتا: صدر مملکت

آزادی کی جدوجہد کو طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جاسکتا: صدر مملکت
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات عالمی برادری کی توجہ چاہتے ہیں اوراقوام متحدہ کو عالمی امن کے لئے ان تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

آج اسلام آباد میں کشمیر کی تاریخ، ثقافت اور ورثے کے بارے میں دو روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد کو طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جاسکتا۔

صدر نے کہا کہ کشمیر کی تاریخ پانچ ہزار سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہے، انہوں نے کہا اسلامی فن اور خطاطی ہمارے خطے کی خوبصورتی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد سے شرکا کو کشمیر کی خوبصورت اور پرامن ثقافت اور تہذیب کی جھلک نظر آئے گی۔

ادھر  آج اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے نوجوانوں پرزور دیا کہ وہ ملک کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے جدید اور ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب مسابقتی دنیا میں رہ رہے ہیں اور معاشرے میں کردار ادا کرنے کےلئے ہمارے نوجوانوں کو خود کو تبدیلیوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

صدر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو معیار ی تعلیم کے فرو غ میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UAh0kC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times