Wednesday, April 24, 2019

نیوزی لینڈ کی حکومت کا شہداء کرائسٹ چرچ کے لواحقین کیلئے مستقل رہائش اور شہریت کی پیشکش

نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ مساجد کے شہدا کے لواحقین کومستقل شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے
نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ مساجد کے متاثرین کے لیے ایک نئی ویزہ پالیسی متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ لواحقین کو مستقل رہائش اور شہریت کی پیشکش بھی کی ہے۔

نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ مساجد کے متاثرین کے لیے ایک نئی ویزہ پالیسی متعارف کرائی ہے جس کے تحت شہداء اور متاثرین کے اہل خانہ کو فوری طور پر عارضی ویزہ دیا جائے گا۔ مستقل رہائش کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور مستقبل قریب میں شہریت دی جا سکے گی۔

اس ویزے کے لیے کرائسٹ چرچ میں حملے کا نشانہ بننے والی دونوں مساجد میں موجود افراد درخواست دے سکتے ہیں اور اس ویزے کے لیے ’اہل خانہ‘ کی اصطلاح کو بھی وسعت دیتے ہوئے متاثرین کے والدین کے علاوہ ساس سسر کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ 25 سال سے کم عمر متاثرین کے لیے دادا دادی اور نانا نانی کو بھی ویزہ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کے وقت سفید فام انتہا پسند شخص کی فائرنگ سے 50 نمازی شہید اور 39 زخمی ہوگئے تھے۔ گرفتار 28 سالہ آسٹریلوی حملہ آور برینٹن ٹیرینٹ پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UG41K9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times