
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پر سنگین غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔ ایران میں دہشت گردی سے متعلق بیان پر وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےخورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے، انہوں نے ایران میں جاکر تسلیم کیا کہ ہماری سرزمین سے دہشت گرد جاکر حملہ کرتے ہیں، انہوں نے وہ بات کہی جو آج تک کسی نے نہیں کی تھی، ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، عمران خان کو ایران میں جاکر یہ کہنا چاہیے تھا کہ ایران سے دہشت گرد آئے اور ہمارے 14 جوانوں کو شہید کرکے چلے گئے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ خدا کو مانو اور رحم کرو تم لوگ پاکستانی ہو، خود کہتے ہو کہ 6 بار مودی کو فون کیا لیکن وہ بات کرنے کےلیے تیار نہیں، آپ پاکستان اور مسلمانوں کے دشمن مودی کے جیتنے کی دعا کرتے ہو، پاکستان کا وزیراعظم غیرت مند ہوتا ہے جو بھارت و مودی کے آگے نہیں جھک سکتا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vtWzIh
0 comments: