
وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب والے سرکاری افسران کو طلب کرکے بے عزتی کرتے ہیں۔ کوئی اچھا افسر کام کرنے کو تیار نہیں۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں تین روزہ 16ویں مائی کراچی نمائش کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نیب کارروائیوں پر سخت نالاں نظرآئے۔ انہوں نے کہا کہ نیب والے افسران کو طلب کرکے بے عزتی کرتے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ اس شہر کے دعوے داروں نے یہاں کی عوام کو تکالیف دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ 35 برس سے کراچی سے پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ نہیں ملا مگر سندھ کابینہ میں ہمیشہ کراچی ہائٹس کو بھرپور نمائندگی دی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2OQj8iT
0 comments: