
پنجاب کے ایک اعلیٰ افسر نے جیل کا دورہ کرنے والی اداکارہ ریما خان کو گارڈ آف آنر کا تحفہ پیش کردیا۔
23 مارچ کو صدر مملکت کے ہاتھوں پرائڈ آف پرفارمنس پانے والی اداکارہ ریما کو لاہور میں جیل کے دورے کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اداکارہ ریما خان کو جیل میں گارڈ آف آنر پنجاب کے اعلیٰ عہدے پر فائز بیوروکریٹ کے حکم پر دیا گیا۔
منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں اداکارہ کو کسی وزیر داخلہ یا وزیر قانون کی طرح گارڈ آف آنر کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TJofm0
0 comments: