Monday, April 1, 2019

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر کرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے: ارشاد بخاری

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر کرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے
کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر کرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے، حکومت غریب عوام پر رحم کرتے ہوئے اضافے کا فیصلہ واپس لے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، ہماری 90فیصد گاڑیاں سی این جی اور 10 فیصد ڈیزل پر ہیں۔

صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے مطالبہ کیا حکومت غریب عوام  پر رحم کرتے ہوئے اضافے کا فیصلہ واپس لے۔

یاد رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ چھ روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئے نرخوں کے بعد پیٹرول اٹھانوے روپے نواسی پیسے اور ڈیزل ایک سو سترہ روپے تینتالیس پیسے کا ہوگیا۔

مٹی کےتیل کی قیمت تین روپے فی لیٹر بڑھ گئی، اب مٹی کا تیل نواسی روپےاکتیس پیسے اور لائٹ ڈیزل اسی روپے چون پیسے فی لیٹر ملےگا جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی تین روپے بڑھادی گئی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JWrmY5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times