Thursday, April 25, 2019

ڈاکٹرعبدالقدیر نے اپنے پر لگائے جانی والی پابندی کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکٹا دیا

 ڈاکٹرعبدالقدیر نے اپنی نقل و حرکت پر پابندی کیخلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ کر اپنی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف سماعت کی استدعا کی ہے۔

ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے اپنے پر لگائے جانی والی پابندی کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکٹاتے ہوئے استدعا کی ہے کہ میری چٹھی کو درخواست سمجھ کر اوپن کورٹ میں سماعت کی جائے اور درخواست کی سماعت پر مجھے بھی پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔

ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے درخواست میں کہا ہے کہ میری نقل و حرکت کو محدود کیا گیا ہے اور مجھ سے ملاقات کے لئے آنے والوں کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی، تعلیمی اداروں میں جانے اور وہاں لیکچر دینے کی اجازت دی جائے۔

ڈاکٹر عبد القدیر کی درخواست کو ان کے سیکرٹری اور مدثر چوہدری ایڈووکیٹ پر مشتمل وفد نے چیف جسٹس کے اسٹاف کو موصول کروا دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XJp0Oc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times