
وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور ذمےداران کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
مزید جانئیے: مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14 افراد کو قتل کر دیا
یاد رہے مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے چودہ افراد کو قتل کردیا ، لیویز ذرائع کا کہنا تھا تمام افرادکوبسوں سے اتار کرقتل کیاگیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوسٹل ہائی وے پرفائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ ملک کوبدنام اور بلوچستان کی ترقی روکنے کی گھناؤنی سازش ہے، ترقی اور امن کا سفر ہر صورت جاری رہے گا۔
وزیر داخلہ بلوچستان نے بھی کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کےواقعےکی مذمت کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی ادارے جلدملزمان تک پہنچ جائیں گے ، گرفتاری کےلیےٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GtTk9O
0 comments: