Tuesday, April 16, 2019

7500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی

7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2مئی کو ہو گی
سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 7500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2مئی بروز جمعرات کومنعقد ہو گی۔مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتا یاکہ یہ رواں سال کی 12ویں جبکہ مجموعی طور پر 78ویں قرعہ اندازی ہے۔

انہوںنے بتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام 50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93 ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔

انہوںنے بتا یا کہ اس قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔

انہوںنے بتایا کہ شفاف قرعہ اندازی کے سلسلہ میں ایک تقریب جمعرات کی صبح 10 بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان حیدر آباد میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی جن میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کاچنائو کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Zctwq4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times