
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صنف نازک کی صلاحیتوں، خدمات اور معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
گوگل نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈوڈل پر’عورت‘ لفظ کو 11 مختلف زبانوں میں لکھ کر ڈیزائن کیا ہے جن میں اردو، عربی، ہندی اور فارسی بھی شامل ہے۔
ڈوڈل پر کلک کیا جائے تو اس میں خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے 14 عبارتیں بھی مختلف زبانوں میں تحریر کی گئیں ہیں جن کا انگریزی ترجمہ دائیں جانب موجود ہے۔
خواتین کے عالمی دن کو منائے جانے کا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کے لیے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔
واضح رہے کہ خواتین کا عالمی دن ہر برس 8 مارچ کو منایا جاتا ہے جس کی بنیاد نیویارک میں امریکی سوشلست پارٹی کی جانب سے 28 فروری 1909 میں رکھی گئی تھی۔
بعدازاں 1910 میں سوشلسٹ ویمن کانفرنس میں یوم خواتین کو ہر سال منانے کا اعلان کیا گیا تاکہ معاشرے میں خواتین کی خدمات کو سراہا جاسکے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2J1VmRR
0 comments: