
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔
تقریب سے خطاب کے دوران پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستان پورے خطے میں امن وسلامتی چاہتا ہے، وزیراعظم نے پلواما واقعے کے بعد امن کے لیے مثالی لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا۔
ڈاکٹر اسد مجید خان نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتا ہے، پاکستان کے استحکام اور جمہوریت کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان میں ترقی کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ عمران خان نے افغانستان میں امن کے لیے بہتر اقدامات کیے، کشیدگی کے دوران بھی عمران خان کی لیڈر شپ سے متاثر ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OnGa0m
0 comments: