
سابق وزیراعظم نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا گیا، معالجین نے سابق وزیراعظم کی صحت کی موجودہ صورتحال، کیفیات اور علامات کا جائزہ لیا، نیفرالوجی اور یورالوجی کے پروفیسرز نے مشاورت کی اور طبی تشخیص کی جب کہ نوازشریف کے تفصیلی معائنے کے بعد ٹیسٹ کرانے پر بھی مشاورت کی گئی۔
معالجین نے انجائنا کے درد اور گردے کے کام کرنے میں خرابی پر تشویش کا اظہار کیا تاہم نواز شریف کو ادویات تجویز کردی گئی ہے، انجائنا کے درد کی تکلیف بڑھنے کی وجہ سے سابق وزیراعظم کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہیں جب کہ مزید حکمت عملی ان ادویات کے اثرات کو دیکھنے بعد طے کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتے کے لیے ضمانت منظور کی ہے تاہم وہ اس دوران بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OyPZbT
0 comments: