Thursday, March 28, 2019

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات وقت کی ہرآزمائش پر پورے اترے ہیں: سعودی وزیر ثقافت

وزیراطلاعات فواد چوہدری 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
سعودی عرب نے پاکستان کو بدلنے اور اسے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بنعبد اللہ نے ریاض میں وزیراطلاعات چودھری فواد حسین سے ملاقات میں کیا۔

 سعودی وزیر ثقافت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات وقت کی ہرآزمائش پر پورے اترے ہیں۔

 چودھری فواد حسین نے ثقافتی شعبے کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے      نصب العین کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور امت مسلمہ کے مثبت تشخص کو فروغ دینے کےلئے ضروری ذریعہ ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرا نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان خصوصاً ثقافت کے حوالے سے تعلقات کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے 18 فروری 2019 کو اسلام آباد میں اپنی ملاقات کے دوران کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔

 چودھری فواد حسین وفد کے ہمراہ سعودی عرب میں ہیں جہاں وہ ثقافتی اقدامات کے سعودی ویژن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جس کا مقصد سعودی عرب کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2V1jrtF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times