
انھوں نے مزید کہا وہ دہشت گرد ہے۔ وہ مجرم ہے۔ وہ انتہا پسند ہے۔ لیکن میں جب بھی اس بارے میں بات کروں گی وہ بے نام رہے گا۔
ادھر آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے فیس بک اور دوسرے پلیٹ فارم کو اس حملے کی لائیو سٹریمنگ کو بروقت نہ روکنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر عالمی سطح پر قدغن لگانے کی اپیل کی ہے۔
سکاٹ موریسن نے جی 20 تنظیم کے سربراہ اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کو ایک خط میں لکھا ہے کہ اس مسئلے کو تنظیم کے آنے والے اجلاس میں اٹھایا جائے۔
گذشتہ جمعے کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر ہونے والے حملے میں 50 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
اور اس واقعے میں 28 سالہ آسٹریلین شہری برینٹن ٹیرنٹ کو قتل کا مجرم قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ خود کو سفید فام کی برتری کا قائل کہتے ہیں۔
وزیر اعظم آرڈرن نے کرائسٹ چرچ حملے کے چار دنوں کے بعد ویلنگٹن میں کہا میں آپ سے التجا کرتی ہوں کہ ان کا نام لیں جنھوں نے اس واقعے میں جان گنوائی ہے نہ کہ اس کا جس نے اسے انجام دیا۔
منگل کو پارلیمان کے خصوصی اجلاس میں وزیر اعظم آرڈرن نے 'اسلام علیکم' سے خطاب کا ابتدا کیا۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی اپیل کہ کرائسٹ چرچ کے بندوق بردار کی ویڈیو یعنی لائیو سٹریمنگ کو شیئر نہ کیا جائے۔
انھوں نے کہا ہم چپ چاپ بیٹھ کر یہ قبول نہیں کریں گے اس قسم کے پلیٹ فارم اپنا وجود رکھتے ہیں اور ان پر جو کچھ کہا جاتا ہے وہ ان کی ذمہ داری نہیں جہاں وہ شائع ہوتا ہے۔
وہ اسے شائع کرنے والے ہیں، محض پیغام رساں نہیں ہیں۔ وہ بغیر کسی ذمہ داری کے صرف تمام قسم کے منافع کے حقدار نہیں ہو سکتے۔
اصل ویڈیو کو جلد ہی ہٹا لیا گیا تھا لیکن اسے بہت تیزی کے ساتھ نقل کرکے دوسرے پلیٹ فارم جن میں یوٹیوب اور ٹوئٹر شامل ہیں پر وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا دیکھا گیا۔
ٹوئٹر پر گردش کرنے والے ایک خط میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے بھی دہشت گردانہ حملے میں انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے بے لگام کردار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے لکھا کہ انٹرنیٹ کو بے قابو جگہ کے طور پر لیا جانا ناقابل قبول ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم آرڈرن نے اراکین پارلیمان کو یقین دلایا کہ حملہ آور کو نیوزی لینڈ کے قانون کی پوری قوت کا سامنا کرنا ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ کے تمام باشندوں سے کہا کہ اس جمعے کو مسلمانوں کو پہنچنے والے صدمے کا اعتراف کریں جو کہ مسلمانوں کی عبادت کا اہم دن بھی ہے اور حملے کے بعد کا پہلا ہفتہ بھی۔
شناخت اور فورانزک جانچ کی سست رفتاری کے سبب ابھی تک حملے میں مرنے والے کسی بھی شخص کی تدفین نہیں ہو سکی ہے۔
اسلامی طریقہ یہ کہتا ہے کہ میت کی جتنی جلد ممکن ہو تجہیز و تدفین کر دینی چاہیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TRbsSJ
0 comments: