Tuesday, March 19, 2019

کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف سے ملاقات نہ ہونے پر شہباز شریف ناراض

سابق وزیراعظم نوازشریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف
کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف سے ملاقات نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ماں، بہن، بھائی اور بیٹی سے یہ حق چھیننا سراسر ظلم و زیادتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے ملاقات نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا درخواست کے باوجود آج بھی نوازشریف کی تیمارداری سے روک دیا گیا، میں اور خاندان کے افراد نوازشریف سے ہفتے میں 3،2 بار ملتے تھے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے ملاقات کیلئے اب صرف جمعرات تک محدود کردیا گیا، ماں، بہن، بھائی اور بیٹی سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے۔

خیال رہے سپریم کورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیاد پر ضمانت کی درخواست پر نیب کوچھبیس مارچ کیلئےنوٹس جاری کردیا ہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے نوازشریف نے جلسے اور ریلیوں کے ساتھ ٹرائل کا بھی سامنا کیا، دیکھنا ہےمرض پہلے جیسا ہے یا بگڑگیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TSUR0S

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times