
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوسنگ کا اجلاس ہوا جس دوران حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت ہاﺅسنگ کا بجٹ بارہ کروڑ روپے ہو گا، سیکریٹری کا کہنا تھا کہ سابق حکومت میں پانچ لاکھ گھروں کیلئے قائم کمپنی غیر فعال ہے ۔
اسٹیٹ آفسر نے کہا کہ اسلام آباد میں 17 ہزار 496 سرکاری رہائشگاہیں ہیں، 25 ہزار 245 ملازمین سرکاری رہائش کے منتظر ہیں ، ویٹنگ لسٹ س2017-18 میں دو ہزار 315 الاٹمنٹس کیں ہیں۔
سیکریٹری ہاﺅسنگ نے بتایا کہ کثیر المنزلہ اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پلان بنا رہے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سرکاری گھروں کی تعمیر پر پابندی ختم ہونی چاہیے ۔
اسٹیٹ آفسر نے کہا کہ اس وقت سٹیٹ آفس کے 116 کیسز عدالتوں میں ہیں ۔ چیئرمین وزیراعظم ہاﺅسنگ ٹاسک فورس نے کہا کہ ہر سال سات لاکھ بھر بنانے کی ضرورت ہے ۔
ضیغم رضوی کا کہناتھا کہ 5 پرمرلے کا گھر 30 لاکھ روپے کا ہو گا ، نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کیلئے لیگل فریم ورک پر کام جاری ہے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2J6sbgq
0 comments: