
نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارلیمنٹ میں حکومت پر تعمیری تنقید کی، سمجھ نہیں آیا کہ اسد عمر میری تقریر پر تنقید کررہے تھے یا شاہ محمود قریشی کی تقریر پر، اگر اسد عمر انگریزی پر تنقید کررہے تھے تو مجھ سے زیادہ تو انگریزی شاہ محمود قریشی نے بولی، پڑھے لکھے جاہل وزیر اسد عمر کو دکھ ہورہا تھا کہ میں انگریزی میں بات کررہا ہوں، جس کمپنی میں اسد عمر کام کرتے تھے وہ کس زبان میں بات کرتے تھے؟
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسد عمر نے کہا میں بھٹو کا نام کیوں استعمال کرتا ہوں، کوئی انہیں بتائے کہ میں بھٹو زرداری استعمال کرتا ہوں۔
وزیراعظم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا
پی پی چیئرمین نے وزیراعظم عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عمران خان نے تو نوٹی فکیشن کے ذریعے اپنے والد کا نام ہی کاٹ دیا، نہیں چاہوں گا کہ خان صاحب کو بھی یہ وقت دیکھنا پڑے اور ان کے بچوں کو ادھر ادھر بھاگنا پڑے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے ہفتے کو محکمہ داخلہ کو درخواست دی گئی تھی جس میں نوازشریف سے جیل میں ملاقات کی اجازت طلب کی گئی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EQw7g5
0 comments: