Thursday, March 21, 2019

فواد چوہدری اور شیخ رشید اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں: مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہماری لیڈر شپ کو جعلی کیسز میں پھنسایا جارہا ہے۔ احتجاج کرنا جمہوری و قانونی حق ہے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کے صوبائی مشیر اطلاعات و قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے تھر کول کے بی بی شہید کے ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جو سندھ حکومت کا کارنامہ ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول پر تنقید کرنے والے فواد چوہدری اور شیخ رشید اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔ مارچ ہمارے لیے اہمیت کا حامل مہینہ ہے۔ اس ماہ قراداد پاکستان منظور ہوئی اور دوسرے لحاظ سے پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے اس مہینے میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔ تھرکول سے متعلق بی بی شہید کا خواب پورا ہوا۔ تھر کول ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے بی بی کے اس خواب کے حوالے سے افواہیں پھیلائیں اور سازشیں بھی کیں۔ تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے اور یہ بجلی نیشنل گرڈ میں منتقل کی جارہی ہے، یہ پیپلزپارٹی کا بڑا کارنامہ ہے۔ ہم پوری قوم خصوصاً سندھ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ تھر کے کوئلے کا معیار بہت اچھا ہے۔ اس کوئلے کو استعمال کر کے قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے۔ وفاقی حکومت تمام کول بیس منصوبوں میں تھر کے کوئلے کو استعمال کرے، اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور اس تجویز پر غور کرے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Of7VrU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times