Friday, March 29, 2019

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب نے خواجہ آصف کو طلب کرلیا: ذرائع

نیب نے خواجہ آصف کو طلب کرلیا
قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو یکم اپریل کو نیب راولپنڈی میں پینش ہونے کا کہا گیا ہے، ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیگی رہنما خواجہ آصف کو اپنے دفاع میں دستاویزات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق کیس میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق، حمزہ شہباز، امیر مقام اور دیگر سے بھی نیب تفتیش کر رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FEELOZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times