Friday, March 29, 2019

سندھ حکومت اور اساتذہ میں مذاکرات کامیاب، اساتذہ کے مطالبات منظور

سندھ حکومت اور اساتذہ میں مذاکرات کامیاب
سندھ حکومت اور اساتذہ میں مذاکرات کامیاب ہوگئے، صوبائی حکومت نےاساتذہ کے مطالبات تسلیم کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے اساتذہ کے مطالبات تسلیم کرلئے ہیں، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

حکومت نے اساتذہ کا ٹائم اسکیل کا مطالبہ منظور کر لیا، جب کہ دیگر مطالبات پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے, کمیٹی میں اساتذہ کے نمائندےب ھی شریک ہوں گے۔

اس ضمن میں وزیر تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے اساتذہ پر تشدد پر برہمی کا اظہار کیا ہے تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز سندھ کے سرکاری اسکولوں کے ٹیچرز کی جانب سے ٹائم اسکیل، مستقلی اور پروموشن کے لئے احتجاج کیا گیا، پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے اساتذہ نے جب ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی، تو پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔

اساتذہ پرکئی پولیس والوں نے ڈنڈے برسائے، کسی کو گریبان سے پکڑکرگھسیٹا، توکوئی لاٹھیوں کی زد میں آیا، علاقہ میدان جنگ بن گیا، واقعے کے چالیس سے زائد اساتذہ کو حراست میں لیا گیا، متعدد زخمی افراد زخمی ہوئے۔

اس واقعے پر بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سخت ردعمل آیا اور انھوں نے اس کی شدید مذمت کی. بعد ازاں وزیرتعلیم سندھ نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بالکل نہیں چاہیے تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U6LpHW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times