
بھارت میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے ابوظہبی میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کی شرکت کو سفارتی کوتاہی قرار دیا ہے۔
نئی دہلی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ترجمان منیش تیواری نے کہا کہ اوآئی سی کی طرف سے منظور کی گئی قر ار داد میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی گئی اور بھارت کو دہشت گرد ملک اورجموں و کشمیر پر قابض قرار دیاگیا ہے۔
اپنی قرار داد میں اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی حالیہ لہر کی سخت مذمت کی اور مقبوضہ وادی میں بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
منیش تیواری نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سے استفسار کیا کہ کیا یہ سفارتی کامیابی ہے کہ آپ نے دنیا میں بھارت پر ایک دہشت گرد ملک کا ٹھپہ لگوایا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HcsN1G
0 comments: