Tuesday, March 26, 2019

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی گئی اور دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنےکاحکم دیا ، جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا نیب نے 2 مختلف کیسز کےنوٹس لئے ہیں، اگر دوسرے کیس میں ضمانت نہیں کروائی گئی تو نیب گرفتارکرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈویژن بنچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق وارجسٹس محسن اختر کیانی سابق وزیراعلیٰ سندھ کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی ، قائم علی شاہ اپنےوکلاکےساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا نیب نے 2 مختلف کیسزکےنوٹس لئےہیں، آپ صرف ایک کیس کیلئے آئےہیں ، اگر دوسرے کیس میں ضمانت نہیں کروائی گئی تو نیب گرفتارکرسکتی ہے، جس پر قائم علی شاہ کے وکیل نے کہا مجھےسوچنے کی اجازت دیں، آپ زر ضمانت کا حکم دیں جائیداد کا نہ دیں۔

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے میں آرڈر لکھوا چکا ہوں زرضمانت نہیں دے سکا۔

جس کے بعد عدالت نے قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری 8اپریل تک منظور کرتے ہوئے دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنےکاحکم دیا اور جسٹس عامرفاروق نےفریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Yoysrv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times