Tuesday, March 26, 2019

کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا حکم

کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا حکم
راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔

راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران تمام 18 گواہ پیش ہوئے اور بیانات ریکارڈ کرائے جب کہ عدالت نے ملزمہ ایان علی کے نئے وکیل قمر افضل ایڈووکیٹ کی کیس التواء کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کوعدالت سرنڈر کرنے تک کوئی قانونی رعایت نہیں دی جاسکتی۔

عدالت نے ملزمہ ایان علی کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے انٹرپول کے ذریعے ایان علی کی گرفتاری کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی جہاں بھی ہوں انہیں گرفتار کرلیا جائے، اس کے علاوہ عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ ایان علی کے ریڈ وارنٹ جاری کرے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YtqvkG

0 comments:

Popular Posts Khyber Times